نوشہرہ کنڈروں کالج اسٹاپ  کے قریب آتشزدگی 

  نوشہرہ کنڈروں کالج اسٹاپ  کے قریب آتشزدگی 

  

نوشہرہ(بیور ورپورٹ)نوشہرہ کنڈروں کالج اسٹاپ کے قریب آتشزدگی کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم نوشہرہ کو  موصول ہوئی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو سٹیشن 11 نوشہرہ کینٹ سے فائر وہیکل موقع پر پہنچ گیاآگ اختر زمان نامی شخص کے ڈھیری فارم میں نہ معلوم وجہ سے  لگی ہوئی تھی ریسکیو 1122 نوشہرہ کے اہلکاوں نے جائے حادثہ پر پہنچتے ہی امدادی سرگرمیاں شروع کر دی 35 منٹ مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد ریسکیو 1122 نوشہرہ کے فائر فائٹر جوانوں نے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو ڈھیری فارم میں مزید پھیلنے سے روکھااس فائر آپریشن کے دوران سٹیشن 11 نوشہرہ کینٹ سے 4 فائر ریسکیور نے حصہ لیا جبکہ 5 ہزار لیٹر پانی استعمال کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -