معاشرے میں خواتین کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے: پروفیسر شاہانہ 

معاشرے میں خواتین کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے: پروفیسر شاہانہ 

  

      صوابی (بیورو رپورٹ)عورتوں کے لئے ایک دن مختص کرنا عورتوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ وائس ویمن یونیورسٹی صوابی چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی  آج کی خاتون کل کی خاتون سے مختلف ہے۔ بے بی ڈے کئیر سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب عورتیں کسی بھی طور مردوں سے کم نہیں۔وہ دن گئے جب عورتیں پیچھے ہوتی تھیں اب وہ ہر فیلڈ میں مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔عورتوں کے لئے ایک دن مخصوص کرنا زیادتی ہے۔ سال کے سارے دن ہی عورتوں کے ہیں۔ کیونکہ وہ صبح سے شام تک کاموں میں مصروف ہوتی ہیں۔ گھر کو سنبھالنا، بچوں کو سنبھالنا اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے تو ایک دن عورتوں کے لئے منانا ان کے ساتھ زیادتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے ویمن یونیورسٹی صوابی میں بے بی ڈے کیئر کی افتتاحی تقریب اور خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فیکلٹی سمیت طالبات بھی شریک تھیں وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ خواتین کا دن منانا خواتین کی۔اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ آج کی خاتون کل کی خاتون سے مختلف ہے اب وہ گھر گرہستی کے علاوہ ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا چکی ہے۔کسی بھی شعبے اور ادارے کی جانب نظر دوڑائیں آپ کو خواتین کی تعداد پہلے کی نسبت زیادہ نظر آئی گی کیونکہ خواتین اب خودمختار ہوچکی ہے۔ اور آنے والے دنوں میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہوگی۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ اور ڈے کئیر سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -