یکم مارچ سے جاری مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے پر 22307 روڈ یوزرز کے خلاف کاروائیاں 

یکم مارچ سے جاری مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے پر 22307 روڈ یوزرز کے خلاف ...

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ کو محفوظ بنانے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کی خاطر جاری مہم میں یکم مارچ سے نوپارکنگ کی خلاف ورزی،بغیر پرمٹ اور بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے اور اوور سپیڈنگ کرنے پر مجموعی طور پر 22307 افراد کے خلاف کاروائیاں کی ہے، روڈحادثات کی صورت میں ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچاو ممکن ہے، ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے اورنوپارکنگ زون میں گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں، تمام روڈ یوزرز اوور سپیڈنگ سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہر بھر کے تمام سیکٹرز میں ٹریفک قوانین کے بارے میں خصوصی اگاہی مہم چلارہی ہے اگاہی مہم کیساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے بغیر پرمٹ اور بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے، اوور سپیڈنگ اور اشاروں کے غلط استعمال کرنے پر مجموعی طور پر 22307 افراد کے خلاف کاروائیاں کی ہے شہر بھر میں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے اگاہی مہم جاری ہے جس کے دوران پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اور باقاعدہ انہیں ہیلمٹ،سیٹ پیلٹ اور دوران سفر موبائل فون کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہی دی جارہی ہیچیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ،اسی طرح موٹر سائیکل سوار ہلمٹ کا استعمال ضرور کریں انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہاکہ لین لائن ڈسپلن کے پابند رہنے کیساتھ ساتھ اوور سپیڈنگ سے گریز کریں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -