صوابی‘ مسلح شخص نے ایک  شخص کو رقم سے محروم کر دیا

  صوابی‘ مسلح شخص نے ایک  شخص کو رقم سے محروم کر دیا

  

صوابی (بیورورپورٹ)ٹوپی ضلع صوابی میں نجی بینک سے اے ٹی ایم کے ذریعے پیسے نکالنے والے افراد کو اپنے آپ کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کرنے والے موٹر سائیکل سوار مسلح شخص نے پستول کی نوک پر نقدی سے محروم کر کے فرار ہو گئے نعیم الرحمن سکنہ باڑہ ہملٹ اور حضرت علی سکنہ گلہ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں نے مجموعی طور پر 73ہزارروپے ٹوپی بازار میں واقع ایک نجی بینک سے اے ٹی ایم کے ذریعے روپے نکالے وہاں سے جاتے ہوئے چند قدم کے فاصلے پر ایک موٹر سائیکل سوار شخص جس نے ماسک اور ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور اپنے آپ کو ایف آئی اے کا اہلکار بتا رہا تھا ہمیں قریبی مارکیٹ کو بسلسلہ تفتیش لے گئے اور جیسے ہی ہم مارکیٹ میں پہنچے تو مذکورہ شخص نے اپنا پستول نکال کر ہم پر تان لیا اور موبائل کے علاوہ حضرت علی سے زبر دستی مجموعی طور پر 33ہزار روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے ٹوپی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -