مدرسہ دارالقران کوٹ عادل میں سالانہ دوسری دستار بندی کی تقریب 

  مدرسہ دارالقران کوٹ عادل میں سالانہ دوسری دستار بندی کی تقریب 

  

بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مدرسہ دارالقران کوٹ عادل میں سالانہ دوسری دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی جسمیں جید علماء کرام اور حفظ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم مدرسہ مولانا عارف خبیر امدادی،مولانامحمد عرفان حقانی،قاری سہیل،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں پر اللہ تعالی کی خصوصی فضل وکرم ہے یہاں سے ہر سال کثیر تعداد میں بچے کلام پاک کو حفظ کرکے دین کو دنیا میں پھیلاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت دینا بھی بہت ضروری ہے اج کل معاشرے میں منشیات کا استعمال عام ہورہا ہے کیونکہ والدین بچوں کی تعلیم و تربیت پر اس طرح توجہ نہیں دے رہے جس طرح ایک بچے کا اپنے والدین پر حق بنتا ہے،اس موقع پر چار حافظ قران طلبہ کو قران پاک حفظ کرنے پر ان کی دستار بند لئے گئے اور مبارک باد بھی دی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -