رحیم یار خان‘ ایک ماہ میں 439فیملی کیسوں کا فیصلہ‘ ریکارڈ قائم 

  رحیم یار خان‘ ایک ماہ میں 439فیملی کیسوں کا فیصلہ‘ ریکارڈ قائم 

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) گھریلو ناچاقیوں کے باعث عدالتوں میں زیر سماعت فیملی مقدمات میں خواتین کو انصاف کی فراہمی میں تیزی آگئی فیملی کورٹ نے ایک ماہ میں 439مقدمات نمٹا کر ریکارڈ قائم کرلیا تفصیل کے مطابق اسپیشل فیملی جج ندیم اصغر ندیم نے گزشتہ ماہ فروری میں 439مختلف نوعیت کے فیملی مقدمات نمٹاکرریکارڈ قائم کردیا۔ ڈگری کی رقم ادا نہ کرنے پر 4مدیون کو ایک ایک سال کی سزادومدیون اورایک ضامن کی جائیدادنیلام کرکے(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 خواتین کو ان کا حق دلوایاجبکہ تین ضامنوں اور تین مدیون کی جائیدادیں بھی قرق کی گئیں۔اسی طرح 329گواہوں کے بیانات قلمبندکرکے فیصلے سناکرریکارڈ قائم کرلیاہے۔

فیملی کورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -