افغانستان، پولیو ورکرز کے قتل میں ملوث دو افراد گرفتار

   افغانستان، پولیو ورکرز کے قتل میں ملوث دو افراد گرفتار

  

 ملتان(نیٹ نیوز)افغانستان کی پولیس نے کہا ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کے سات ارکان کے قتل کے منسلک دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، شمالی صوبے کندوز میں پولیو کے خاتمے کے لیے گھر گھر مہم کے دوران ہیلتھ ورکرز کو قتل کیا گیا تھا۔۔میڈیارپورٹس کے مطابق کندوز پولیس کے ترجمان قاری عبیداللہ عبیدی کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد نے جرم کا اعتراف کرلیا اور کہا کہ انہوں نے صوبے میں نیشنل ریزیسٹینس فرنٹ (این آر ایف)کی قیادت(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

 سے احکامات ملنے کے بعد ویکسینیٹرز کو قتل کیا۔این آر ایف کی قیادت طالبان مخالف سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے کررہے ہیں۔کندوز پولیس کے ترجمان نے کہا کہ گرفتار دونوں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ویکسینیٹرز کے قتل کے لیے پیسے بھی دئیے گئے تھے۔

افغانستان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -