عمران خان سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری انداز میں اپوزیشن جماعتوں کا مقابلہ کریں‘ ملک احمد یار ہنجرا 

      عمران خان سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری انداز میں ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد پیش ہوتے ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں، ان کی زبان سے نکلنے والے الفاظ کسی سنجیدہ اور وزیراعظم کے منصب پر بیٹھنے والے شخص کے نہیں لگتے، انہیں حوصلے کیساتھ اسپورٹس(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے، جمہوری انداز سے، خوفزدہ ہوئے بغیر ہمت سے اپوزیشن کا مقابلہ کرنا چاہئے، اب بھی ان کیلئے بہتر آپشن استعفی ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے بہتر حکمت عملی کیساتھ اب تک تحریک عدم اعتماد کی معاملات کو طے کرلیا ہے، بس قوم کی نظریں اب پارلیمنٹ کی طرف ہیں کہ کب تبدیلی کا اعلان ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلیوں کیساتھ وہی کچھ ہوتا ہے جو عمران خان کیساتھ آئندہ چند دنوں میں ہونیوالا ہے،ملک احمد یار نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر پوری قوم خوش ہے، جن لوگوں نے 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو خوش فہمی یا غلط فہمی میں ووٹ دیئے تھے، ان کا شوق بھی پورا ہو گیا ہے اور اب عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں مانگ رہے ہیں کہ ظالم اور نااہل حکومت سے نجات حاصل ہو،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کو زیادہ عرصہ تک لٹکانے کی بجائے، ضروری قانون سازی کرکے نئے انتخابات کا اعلان کریں، تاکہ عوام کو نئی حکومت منتخب کرنے کا موقع ملے۔

احمد یار ہنجرا 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -