ملتان: عدالتوں میں بغیر تیاری ریکارڈ پیش کرنے پر پابندی، پولیس افسروں کا نیا حکم

      ملتان: عدالتوں میں بغیر تیاری ریکارڈ پیش کرنے پر پابندی، پولیس افسروں ...

  

       ملتان (وقائع نگار)ملتان پولیس کے تفتیشی افسران کی من مانیاں بڑھ گئیں۔ عدالت میں بغیر تیاری کے ریکارڈ پیش کرنے اور سہی بریف نا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس پر ضلعی پولیس افسران نے ناراضگی کا اظہار کیا۔اور تشکیل کردہ ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے ضلعی پولیس افسران کو عدالت کی جانب سے شکایت موصول ہوئیں تھیں۔کہ ضلع بھر کے تفتیشی افسران متعلقہ کیس کا (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

ریکارڈ بغیر تیاری کے عدالت میں پیش کرتے ہیں۔اور موقع پر اسی وجہ سے کیس کے بارے سہی بریف نہیں کیا جاتا ہے۔ تفتیشی افسروں کی نااہلی کی وجہ سے بعض اوقات سینئر پولیس آفیسرز کو عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے۔جس پر ملتان پولیس کے افسران نے نوٹس لیتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔کہ آئندہ کوئی بھی تفتیشی افسر کیس کی تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوگا۔جسکی تیاری متعلقہ سنیئر پولیس افسر کروائے گا۔اسکا پرفارمہ مکمل کیا جائے گا۔اور اس بابت لا افسر کو بریفننگ دی جائے گی۔ مجاز عدالت کو مقدمہ کی بابت تمام تر صورت حال سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔جبکہ ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری یا بعد از گرفتاری ریکارڈ پیش ہونے کی صورت میں اس کا سابقہ ریکارڈ بھی ساتھ لازمی لگ کیا جائے گا۔ضلعی پولیس افسران نے کہا ہے کہ جو ریکارڈ عدالت پیش ہونا ہوگا۔اسکی مکمل تیاری کی بابت تحریری سرٹیفیکٹ تاریخ پیشی سے ایک دن قبل ایس ایس پی انوسٹی گیشن جمع کروانا ہوگا۔

من مانیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -