لودھراں: قبضہ مافیا سے 3کروڑ مالیت کا سرکاری رقبہ واگزار
لودھراں (نمائندہ پاکستان)موضع بہاولگڑھ میں اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح نے 3 کروڑ سے زائد مالیت کا 10 ایکڑ رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کرا لیا تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میاں اشرف صا لح نے موضع بہاو لگڑ ھ میں سرکاری رقبہ مقامی پولیس کی مدد سے واگزار کراکے محکمہ مال کے حوالے کردیا اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اشرف نے بتایا کہ رقبہ پنجاب گورنمنٹ کی ملکیت ہے،عرصہ داراز سے قبضہ مافیا کے زیر استعمال تھا اور زمین کی مالیت تین کروڑ سے زائد ہے اور اس زمین میں گندم ودیگر فصلیں کاشت کی ہوئی تھیں جسے ناجائز قابضین سے واگزار کرا لیا گیا ہے۔