ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار،پولیس تحقیقات  کا دائرہ وسیع‘ جلد اہم انکشافات

   ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار،پولیس تحقیقات  کا دائرہ وسیع‘ جلد اہم انکشافات

  

رحیم یارخان،صاد ق آباد(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر) صادق آباد کے نواحی علاقے تھانہ احمد پور لمہ پولیس کی بڑی کاروائی خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار موٹر سائیکل برآمدپولیس نے فائرنگ کرکے تبادلہ میں (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 خطرناک ریکارڈی ملزم عرفان عباسی کو گرفتار کر لیاگیا،تفصیل کے مطابق صادق آباد پولیس نے علی لصبح تین مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی اطلاع پاکر ایس ایچ او احمدپور لمہ نوید نواز واہلہ مزید نفری کے ہمراہ فوری موقع پرپہنچ گئے ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کے تعاقب پر ملزمان سے مقابلہ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران عرفان عباسی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئیبقیہ دونوں ملزمان فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ملزمان موٹرسائیکل اور زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئیپولیس نے زخمی ملزم عرفان کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عرفان عباسی 16 مقدمات کا ریکارڈی اور متعدد مقدمات میں عدالتی مفرور نکلاملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل تھانہ احمد پور لمہ سے ڈکیتی شدہ نکلا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل بھونگ بھی فوری موقع پر پہنچے پولیس نے وقوعہ کے متعلق حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا نے ہدایت کی ہے کہ صادق آباد بقیہ فرار ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور انہوں نے مزید کہا عوام کی جان ومال کے تحفظ یقینی بناتے ہوئے ملزم کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -