دو ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ‘ ساتھیوں  کی فائرنگ سے ملزم زخمی‘ ٹریکٹر برآمد 

  دو ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ‘ ساتھیوں  کی فائرنگ سے ملزم زخمی‘ ٹریکٹر برآمد 

  

 رحیم یار(بیورو رپورٹ) پولیس کی فوری کارروائی ٹریکٹر ٹرالی چھیننے والے دو مسلح ڈاکوں سے مبینہ مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں ساتھیوں کی گولیوں سے شدید زخمی (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

حالت میں گرفتار مقدمہ درج اسلحہ و چھینا گیا ٹریکٹر ٹرالی برآمد ساتھی کھیتوں کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب دوران گشت اطلاع پر پولیس تھانہ اقبال آباد نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے چار مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر ٹرالی چھینا دوران واردات مزاحمت پر ڈاکوں نے ٹریکٹر ٹرالی مالک کو تشدد کانشانہ بنایا۔ واقعہ تھانہ اقبال آ باد کی حدود شاہی چوہان باغ موضع عبدالرحمن قومی شاہراہِ پر پیش آیا۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوں کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے سرکل کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر لیایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو تلاش کر لیاڈاکو ٹریکٹر ٹرالی ایک نواحی باغ میں چھپائے ہوئے تھے۔ ڈاکو الا الصبح ٹریکٹر ٹرالی باغ سے نکال کرفرار ہو رہے تھے کہ پولیس کے تعاقب پر ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے اپنی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کا تبادلہ شروع کردیا فائرنگ کے نتیجہ میں ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ڈاکوں کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ دریں اثنا ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے زخمی ڈاکوں سے دو پسٹل اور ٹریکٹر ٹرالی برآمد کر کے کارروائی شروع کردی۔ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا نے کہا کہ بقیہ فرار ڈاکوں کی گرفتاری تک تعاقب جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پولیس مقابلہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -