بھتہ خوروں کا سعودیہ پلٹ شہری  کے گھر حملہ‘ فائرنگ‘ خوف وہراس 

  بھتہ خوروں کا سعودیہ پلٹ شہری  کے گھر حملہ‘ فائرنگ‘ خوف وہراس 

  

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)سعودی پلٹ شہری کے گھرپر بھتہ خوروں نے فائرنگ کردی  تفصیلات کیمطابق انعام اللہ خان چاہ چوہڑی والا نے صحافیوں سے(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ وہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا ہے گزشتہ دنوں وہ سعودی عرب سے اپنے گھر پیر عادل آیا تو پولیس ملازم محمد قاسم کے بھانجوں اسد اور نواز دیگرساتھیوں کے ہمراہ اس سے بھتہ طلب کیا اور کہا کہ 3لاکھ روپے بھتہ دو نہیں تو تمہاری زندگی اجیرن کردینگے جس کا شکوہ اس نے پولیس ملازم محمد قاسم سے کیا تو اس نے کہا کہ تم بھتہ دیکر ان سے اپنی جان چھڑاو مگر میں نے بھتہ دینے سے صاف انکار کردیا جس پر ملزمان گزشتہ شام وہ اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ بھتہ خور اسد اور محمد نواز دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ سے لیس ہوکر  موٹرسایکلوں پر آگے اور للکار کر کہا تم نے ہمیں بھتہ نہیں پہنچایا جس کی سزا بھگتو اور انہوں نے مجھ پر سیدھی فارنگ شروع کردی میں نے چھپ کر اپنی جان بچای فارنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ ثنا اللہ خان محمد ابراہیم خان غلام شبیر ودیگر اہل علاقہ آگے جنہیں دیکھ کر بھتہ خور گروہ فارنگ کرتے ہوے فرار ہوگے انعام اللہ خان نے آر پی او ڈیرہ غازیخان ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے کہ کانسٹیبل محمد قاسم کی سرپرستی میں بھتہ خور گروپ کیخلاف کارروای کی جاے  ۔

سعودی پلٹ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -