لیاقت پور: جھونپڑی میں آگ لاکھوں روپے‘ موٹر سائیکل‘ سامان جل کر خاکستر‘ کئی سال کی محنت منٹوں میں ضائع‘ محنت کش کو سکتہ
رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی)جھونپڑی میں آگ بھڑکنے سے چھ لاکھ روپے مالیت کے کرنسی نوٹ موٹرسائیکل (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 84 عباسیہ میں محنت کش نذیر نے جھونپڑی بنا کر رہائش رکھی ہوئی ہے بجلی کے حصول کے لیئے وہاں موجود سولر پینل کی بیٹری سے ہونے والی سپارکنگ نے گھاس پھونس سے بنی جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ریسکیو 1122 نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم چھ لاکھ روپیہ سے زیادہ کے کرنسی نوٹوں کے علاوہ موٹر سائیکل اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ نقصان کا مجموعی تخمینہ 9 لاکھ روپے بتایا گیا ہے مذکورہ رقم کئی سال کی محنت سے جمع کی گئی تھی جو لمحوں میں خاکستر ہو گئیواقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جل کر راکھ