عوام دشمن حکومت سے جلد نجات مل جائے گی‘ افتخار نذیر 

    عوام دشمن حکومت سے جلد نجات مل جائے گی‘ افتخار نذیر 

  

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)- چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کا حصہ ہیں اور رہیں گے، مسلم لیگ ن کے تمام ایم این ایز میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں، تمام ایم این ایز میاں شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں اکٹھے ہیں، اس دن کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں جب اس عوام دشمن حکومت سے چھٹکارا مل جائے گا، (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور تمام ساتھی میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق ادھورے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت مسلم لیگ ن کے تمام اراکین قومی اسمبلی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کا حصہ ہیں اور رہیں گے، ہمارے مخالفین سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیلا کر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں، اس ظالم حکومت کے خاتمہ تک ہم پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے، ہمارے تمام ساتھی پارٹی پالیسی کے پابند اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ہر فیصلے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -