ہم دائیں ہو ں یا بائیں جمہوریت ہماری ترجیح‘ جہانزیب کھچی 

  ہم دائیں ہو ں یا بائیں جمہوریت ہماری ترجیح‘ جہانزیب کھچی 

  

 میلسی (نامہ نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ  سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں مگر بہتر امید اچھے امکانات رکھتی ہے پارٹیوں کے اتحادوں میں رنجشوں سے سماجی تعلقات ڈسٹرب نہیں ہونے چاہیے ہم۔دائیں ہوں یا بائیں مقصد سب کا ایک ہے کہ سب مل کر خاص طور پر ان نازک حالات میں پاکستان کی خدمت(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 کرتے رہیں اور جمہوریت کو ایک بہتر طرز حکومت ثابت کرتے رہیں یہ میسیج بھی ہے اور ذاتی سوچ بھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوباء وزیر قانون،پارلیمانی امور و کواپریٹو پنجاب اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما راجہ بشارت الہی  کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کے بعدپی ٹی آئی  میلسی کے رہنماں سے  گفتگو  میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ ایک سماجی رابطہ رہا ایسے دکھ کے لمحات میں سیاسی موضوعات پر گفتگو نہ کی جاتی ہے نہ ہم نے کی اقدار اس کی اجاز ت بھی نہیں دیتیں انہوں نے کہا کہ ق لیگ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ملکی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے کرے گی۔چوہدری شجاعت حسین نگران وزیر اعظم رہے ہیں اور ملکی لیول کی شخصیت ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان الیکشن کے بعد سے ہی اپنی ترجیحات کی بنا پر کسی پھولوں کی سیج پر نہیں بٹھائے گئے ملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا۔

جہانزیب کھچی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -