ڈیرہ: زہریلا پانی‘ شہریوں پر خطرناک بیماریوں کا حملہ 

  ڈیرہ: زہریلا پانی‘ شہریوں پر خطرناک بیماریوں کا حملہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوٹی زیریں (سٹی رپورٹر)ضلع ڈیرہ غازیخان کے علاقوں میں زیر زمین پانی میں آرسینگ کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے واٹر پلانٹس کا پانی بھی مضر صحت ہے جان لیوا اور خطرناک امراض پھیلنے لگے ضلع انتظامیہ متعلقہ ادارے اور عوامی نماندے سب جانتے ہوے بھی خاموش تماشائی  بنے پوئے ہیں ذراع کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقوں کوٹ چھٹہ۔پایگاں۔قام والا۔چوٹی زیریں۔درخواست جمال خان۔چوٹی بالا۔حاجن مراد۔یونین کونسل نواں شمالی۔نواں جنوبی اڈا سمندری۔نواں شہر۔بستی نورنگ شاہ سمیت شہر کی تمام یونین کونسلز میں ز(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
یرزمین کے اندر بیکٹریازاور آرسینگ کے باعث ناصرف موذی امراض میں اضافہ دیکھا جارہا ہے بلکہ شرح اموات بھی بڑھ چکی ہیں ضلع ڈیرہ غازیخان کے مذکورہ بالا علاقوں سے لییجانے والے پانی کے سیمپلز کی لیبارٹری چیکنگ اور تحقیق انکشاف ہواہے کہ زیرزمین پانی کے اندر پاے جانے والے آرسینگ اور بیکٹیریا کے باعث شہری معدہ۔گردوں۔آنتوں کے امراض کے علاوہ چھاتی کا کینسر۔یرقان۔آنکھوں کے امراض کے علاوہ جسمانی الرجی اور دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوکر موت کا شکار ہونے لگے ہیں گزشتہ کی سالوں سے ٹینکس اور ٹینکیوں کی موثر طریقہ سے صفای کرای گی ہے نہ ہی ان ٹینکس میں اینٹی بیکٹریااور اینٹی آرسینگ محلول اور پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز کی جانب سے منظور شدہ دیگر ادویات کا استعمال کیا گیا ہے اس لیے ضروری ہے کہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے اور انہیں صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعلقہ ادارے عوامی نماندے اور دیگر حکومتی ارباب اختیار عملی اقدامات کریں۔