تلیری کینال بند‘کسانوں کا مظاہرہ‘محکمہ انہارکیخلاف نعرے 

تلیری کینال بند‘کسانوں کا مظاہرہ‘محکمہ انہارکیخلاف نعرے 

  

خان گڑھ(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)تلیری کینال مظفرگڑھ میں نہری پانی کی گزشتہ 6 ماہ سے عدم دستیابی پر کسان بلبلا اٹھے، تفصیل کے مطابق کسانوں ملک فیض بخش، دلدار حسین، محمدایوب، شبیراحمد، اقبال حسین، غلام قادر، اللہ ڈتہ، امیربخش، شریف احمد، عبدالرحیم، کریم بخش، سلطان احمد، منظورحسین سمیت درجنوں افراد نے تلیری کینال مظفرگڑھ کی گزشتہ 6 ماہ سے جبری بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور نہری پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے نہری پانی کی عدم دستیابی سے کسان طبقہ مہنگے داموں (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

ڈیزل خرید کرکے آبپاشی کرنے پر مجبور ہیں جس سے پیدوار کی لاگت بڑھ چکی ہے اور کسان مقروض ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں کو سوائے لولی پاپ کے کچھ نہیں دیا   انہوں نے کہا کہ کسان طبقہ پہلے ہی ٹیکسسز اور مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے اور نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے دوسری جانب تلیری کینال کی بندش سے فصلات اور آم کے باغات سوکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نہروں میں فوری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ضلع بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

نہری پانی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -