بہاولپور: سبزی منڈی میں بھتہ خوری‘ لوٹ مار‘ انتظامیہ غائب
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سبزی منڈی بہاولپورمیں بااثرمافیانے بھتہ خوری کی انتہاکررکھی ہے غنڈی عناصرگیٹ پر کھڑے کیے جاتے ہیں جوسبزیاں اورفروٹ سے بھری ریڑھیوں اورچاندگاڑیوں سے شیڈول کے برعکس چارگنازائد وصولی کرتے ہیں بتایاگیاہے کہ فی ریڑھی60سے80 روپے وصول کیے جاتے ہیں اس طرح دوسرے اضلاع سے ٹرکوں پرآنیوالے سبزیوں فروٹ اور ٹماٹروغیرہ کے عوض فی ٹرک500 سے ایک ہزار روپے تک زبردستی بھتہ وصول کیاجاتاہے اورتمام وصولیوں کی رسیدبھی جاری نہ کی جاتی ہے روزانہ چارسے پانچ لاکھ روپے وصول کرنے کے بعدچندہزار روپے کی فرضی رسیدات کاٹ کرکاغذی کاروائی مکمل کرلی جاتی ہے یہ بھی بتایاگیاہے کہ سبزی منڈی میں جوشہری سبزی یافروٹ وغیرہ خریدنے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
کیلئے داخل ہوتے ہیں ان سے گیٹ پربھی بیس روپے داخلہ فیس کے نام پربھتہ وصول کیاجاتاہے انکارکرنے پرغنڈہ عناصرنہ صرف بدتمیزی کرتے ہیں بلکہ تشدد کانشانہ بھی بناتے ہیں ذرائع کاکہناہے کہ سبزی منڈی میں سبزی وغیرہ لانے والے کاشتکاروں اوروہاں سے خریدکرواپس جانیوالے دکانداروں سے علیحدہ علیحدہ نذرانہ وصول کیاجاتاہے متاثرہ کاشتکاروں نیبتایاکہ آڑھت میں شیڈول کے برعکس پانچ کی بجائے دس فیصدتک کمیشن وصول کرکے سبزی کے کاشتکاروں کی چمڑی ادھیڑ رہے ہیں ذرائع کاکہناہے کہ سبزی منڈی میں لو ٹ مارکرنیوالے مافیاکو افسروں کی پشت پناہی حاصل ہے اس سلسلہ میں مہرملازم حسین نے کہاکہ کوئی غیرقانونی کام نہ ہورہاہے عوامی شکایات کامسئلہ توہمیشہ ہی رہتاہے۔