ٹھٹھہ صادق آباد: 2ڈاکخانوں کی عمارتیں نہ سکیورٹی گارڈز‘ وارداتوں کا خطرہ 

ٹھٹھہ صادق آباد: 2ڈاکخانوں کی عمارتیں نہ سکیورٹی گارڈز‘ وارداتوں کا خطرہ 

  

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)  ٹھٹھہ صادق آباد نواح کی عوام کی سہولت کے لیے ٹھٹھہ صادق آباد شہر اور چک نمبر 136 دس آر میں 2 پوسٹ آفس قائم ہیں، دونوں ڈاکخانوں کی ذاتی کوئی سرکاری عمارت موجود نہ ہے، دونوں پوسٹ آفس کرایہ کی عمارتوں میں قائم ہیں جبکہ دونوں پوسٹ آفس میں کوئی سکیورٹی (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

گارڈ یا سکیورٹی کے حفاظتی انتظامات موجود نہ ہیں جس کے باعث گزشتہ دنوں دن دہاڑے چک نمبر 136 پوسٹ آفس سے مسلح ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، جس کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ہے جبکہ دونوں پوسٹ آفس میں روزانہ لاکھوں کی لین دین ہوتی رہتی ہے سکیورٹی انتظامات نہ ہونے سے دونوں ڈاکخانے سکیورٹی رسک بن گئے ہیں، جبکہ دوران ڈیوٹی عملہ بھی غیر محفوظ رہتا ہے، ٹھٹھہ صادق آباد کے سیاسی سماجی عوامی شہری حلقوں نے پوسٹ آفس کے اعلی حکام سے نوٹس لیتے ہوئے دونوں پوسٹ آفس میں سکیورٹی گارڈز سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سکیورٹی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -