بہاولپور: پولیس بھرتیوں کیلئے تحریری ٹیسٹ 

  بہاولپور: پولیس بھرتیوں کیلئے تحریری ٹیسٹ 

  

بہاول پور (بیوروپورٹ)تعلیمی بورڈ بہاول پور کے زیر اہتمام پنجاب پولیس میں بھرتیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ گزشتہ روز منعقد ہوا۔ کنٹرولر امتحانات مسز اسما قاسم نے میڈیا کو بتایا کہ اس مقصد کے لیے جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

سے متعلقہ تینوں ڈویژنڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاول پور کے 21232امیدواران کا تحریری امتحان تعلیمی بورڈ بہاول پور کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔جس کے لیے 84امتحانی مراکز قائم کیے گئے،جن میں 7 مراکز خصوصی طور پر خواتین کے لیے قائم کیے گئے تھے۔کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر مظہر سعید کی خصوصی ہدایت پر امتحان عمل کو پر امن اور شفاف بنانے کے لیے 168بورڈ ملازمین کی خصوصی ڈیو ٹی بطور سپشلانسپیکٹر لگائی گئی جبکہ پروفیسر صاحبان کی مدد حاصل کرتے ہوئے 15 موبائل انسپیکٹربھی تعینات کیے گئے۔اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کی ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران میں سے 7 سپیشل مانیٹرنگ اسکاڈبھی شامل کیے گئے۔اس طرح مجموعی طورپر امتحانی عمل پرامن اور شفاف طریقہ سے سرانجام پایا۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ ڈاکٹر مظہر سعید نے DPO بہاول پور عبادت نثار کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی بہترین کارکردگی اور تعاون کو سراہا اور میڈیا کو بتایا پولیس ڈیپارٹمنٹ  نے شہر میں آنے والے  ہزاروں امیدواران کے لیے نظم و نسق اور ٹریفک کا بہترین انتظام کیا  گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -