اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات فوری نمٹائیں گے‘ اعجاز قریشی 

اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات فوری نمٹائیں گے‘ اعجاز قریشی 

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں اوورسیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سال 2021 میں 110398 شکایات موصول ہوئیں اور 106732 شکایات کے فیصلے کئے۔ ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن میں کر دیا جاتاہے۔ محتسب کے فیصلوں پر عمل درآمد کی شرح 92۔7 فیصد رہی۔ وفاقی محتسب کی ہدایت پر پاکستان میں تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 کیلئے ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک بناے جہاں 12 محکموں کے نمائندے 24 گھنٹے موجود رہتے ہیں۔ ان سہولیاتی مراکز پر نادرا،پاسپورٹ، کسٹمز، او پی ایف اور بیورو آف ایمیگریشن سے متعلق تمام مسائل فوری حل کئے جاتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری حل کیلئے وفاقی محتسب میں ایک کل وقتی گریوینس کمشنر مقرر کر رکھا ہے۔ جو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایاکے فوری حل کیلئے اقدامات کرتاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ او ورسیز پاکستانی اپنی شکایات ان لائن یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی درج کرا سکتے ہیں۔ 178 محکموں کے شکایات سسٹم ہمارے شکایات نظام کیساتھ منسلک ہیں جہاں شکایت 30 دن کے اندر حل نہ ہونے کی صورت میں وہ خود بخود ہمارے سسٹم میں درج ہوجاتی ہے۔ہر شکایت کنندہ کو ہر مرحلے پر خود کار طریقے سے مطلع کیا جاتا ہے اوورسیزپاکستانیوں کی صوبائی محکموں سے متعلق شکایات صوبائی محتسب کو بھیج دی جاتی ہے۔وفاقی محتسب کی ہدایت پر تمام پاکستانی سفارتخانوں میں  پاکستانی سفیر ہفتے میں ایک دن خود شکایات سنتا ہے اور ان کو حل کرنے کے اقدامات کرتاہے۔ ساوتھ افریقہ سے اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ ائیرپورٹ پر روکنے اور ناروا سلوک بارے شکایات موصول ہونے پر وفاقی محتسب نے سختی سے نوٹس لیا اور ان کے فوری حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -