آج کلچرل ڈے،شہر شہر تقریبات،ریلیاں نکالی جائیں گی

 آج کلچرل ڈے،شہر شہر تقریبات،ریلیاں نکالی جائیں گی

  

 ملتان‘ بہاولپور‘ خانیوال‘ ٹھٹھہ صادق آباد‘ چوک اعظم، خان پور (سپیشل رپورٹر، نمائندگان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج کلچرل ڈے شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا اس  سلسلے میں آج دن ساڑھے بجے ملتان ٹی ہاؤس میں مرکزی تقریب ہوگی۔ بعدازاں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد  کی قیادت میں ملتان ٹی ہاس سے آرٹس کونسل چوک تک کلچرل ریلی بھی نکالی جائے گی، جس میں تمام انتظامی، صوبائی و ضلعی، پولیس محکموں کے افسران ثقافی ل لباس پہن کر(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

 شرکت کریں گے۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ اور ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق  کمشنربہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا کی نگرانی میں  تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ پنجاب کلچرل ڈے کے موقع پر سرکار ی محکموں کے افسران و ملازمین ثقافتی لباس میں ملبوس ہوں گے  گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ماڈل ٹاون اے میں پنجاب کلچرل ڈے کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کلچرل ولیج بنایا جائے گا، فوڈ اسٹالز لگائے جائیں گے اورسکول میں کلچرل شو بھی منعقد ہوگا۔علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ماڈل ٹاؤن اے سے چوک سرائیکی تک کلچرل واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔  فرید پارک سیٹ لائٹ میں شاندار تقاریب منعقد ہوں گی اور دستکاری اور فوڈا سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق  ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام آج 14مارچ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے دن 11بجے ریلی نکالی جائے گی جو جناح لائبریری سے ڈی پی او دفتر تک ہوگئی اسی طرح سٹی پارک میں مینا بازار لگایا جائے گا۔ خان پور سے نمائند ہ پاکستان کے مطابق  خانپور میں مرکزی تقریب سٹی پارک میں منعقد ہو گی پنجابی فاؤنڈیشن کے رہنماؤں محمد فرحان کمبوہ،چوہدری زاھد گجر، فیصل افضل چوہدری، عامر شہزاد گجر، ڈاکٹر نوید ارشد، فیصل ارشاد چوہدری، شعیب چوہدری، رانا کامران کامی اور چوہدری شاہد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خانپور سٹی پارک میں پنجابی کلچر شو کی تقریب کا آغاز دو بجے تلاوت قرآن پاک سے ہو گا جہاں جھومر پارٹی، جمناسٹک، بچوں کے لئے جادوگر کا شو، کبڈی میچ اور پنجابی گیت پیش کئے جائیں گے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق جہانیاں ٹھٹھہ صادق آباد کے سرکاری اداروں میں بھی پنجابی کلچر کے فروغ کے لیے تقریبات کی جائیں گی۔ چوک اعظم سے نامہ نگار کے مطابق  تین روزہ رنگا رنگ تقریبات کا آغاز  دن ساڑھے بارہ بجے ڈی سی کمپلیکس میں ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ضلعی افسران مخصوص پنجابی پگڑی سر پر سجائیں گے۔ سہہ پہر ڈھائی بجے ڈی سی آفس سے سپورٹس کمپلیکس تک مارشین (علامتی) ریس ہوگی۔ اسی دن پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے شام 6 سپورٹس کمپلیکس میں پنجابی ڈھول کی تھاپ پر جھومر ہوگا جبکہ شام 7 بجے مشاعرہ ہوگا  سپورٹس کمپلیکس میں پھولوں کی نمائش، کلچرل سٹالز، فوڈ سٹریٹ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دن 12 بجے کیٹل شو ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -