ایف آئی اے کا مختلف شہروں میں آپریشن‘ متعد د جعلساز گرفتار

ایف آئی اے کا مختلف شہروں میں آپریشن‘ متعد د جعلساز گرفتار

  

ملتان (وقائع نگار) ایف آئی اے ملتان سرکل کی جعلی جی پی ایس سافٹ ویئر کا استعمال کرکے شہریوں کو احساس کفالت پروگرام کے تحت ہزاروں روپے ہتھیانے والے فراڈیے گرفتار کرلئے ہیں تفصیل کے مطابق ایف آئی اے ملتان کو شکایت موصول ہوئی کہ کچھ ملزمان احساس کفالت پروگرام کے ذریعے شہریوں کو جھانسہ دیکر ہزاروں روپے ہتھیا رہے ہیں۔جس پر خصوصی  ٹیم تشکیل دی گئی۔جہنوں نے گزشتہ روز مظفر گڑھ (کوٹ ادو) اور ضلع روجھان راجن پور سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جن میں نوید احمد۔عبدالرزاق۔ اور امان اللہ کے نام شامل ہیں۔(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

ایف آئی اے سورس کے مطابق ملزمان نے ایچ بی ایل کنیکٹ ڈیوائسز میں جعلی جی پی ایس سافٹ ویئر جوائے اسٹک" کا استعمال کیا اور آلات کی جی پی ایس ٹیگ بائنڈنگ کی شرط کو توڑ دیا۔ اور ای کے پی اکانٹ ہولڈرز کو دھوکہ دے کر 14000/- کی بجائے 10000/- حوالے کیے،ایف آئی اے مذکورہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔اور انکو تفتیش شروع کردی ہے۔ملزمان کے قبضے سے بی وی ایس  ڈیوائس۔دو سلیکون انگوٹھا: 01 موبائل فون برآمد کیئے ہیں۔

جی پی ایس 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -