پابندی کا ”بوکاٹا“ چھتوں سڑکوں پر پتنگ بازی، گردنیں کٹنے کا سلسلہ تیز

    پابندی کا ”بوکاٹا“ چھتوں سڑکوں پر پتنگ بازی، گردنیں کٹنے کا سلسلہ تیز

  

        ملتان (وقائع نگار) ملتان شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔چھتوں سٹرکوں پر بو کاٹا کے نعرے،دھاتی وکیمیکل ڈوروں سے ہونے والے جان لیوا حادثوں کے باوجود پولیس و ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کررہ گئی۔پاکستان سروے کے مطابق پولیس و ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث ملتان کے شہری و مضافاتی علاقوں میں سخت پابندی کے باوجو د پتنگ بازی کا سلسلہ(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 عروج پر پہنچ گیا ہے۔سہ پہر ہوتے ہی چھتوں پر بو کاٹا کے نعرے سنائی دیتے ہیں جبکہ گلی محلوں میں پتنگوں کے ساتھ ساتھ دھاتی و کیمیکل ڈور کی فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے اس ضمن میں حرم گیٹ اور گلگشت سرکل کے تھانوں کی حدود میں پتنگوں اور ڈوروں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے لیکن پولیس انتظامیہ ان پر کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔واضع رہے کہ ملتان میں ڈور پھرنے کے جانی حادثات کے بعد پتنگ بازی اور اس کے کاروبار پر سختی سے پابندی عائد ہے۔اس ضمن میں شہری حلقوں نے پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ارباب اختیار سے مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ 

پتنگ بازی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -