بلدیاتی الیکشن کا اعلان‘ عوامی نمائندے سرگرم‘ دوستوں‘ برادریوں سے ملاقاتیں 

  بلدیاتی الیکشن کا اعلان‘ عوامی نمائندے سرگرم‘ دوستوں‘ برادریوں سے ...

  

ڈیرہ غازیخان، ٹبہ سلطان پور(نامہ نگار، نمائندہ پاکتان)بلدیاتی الیکشن کیلئے شیڈول آچکا ہے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے سیاسی نمائندوں نے عوام سے رابطے تیز کر دئیے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ہم تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور برادری کے معززین ہماری راہنمائی کریں گے۔(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 تبدیلی والی سرکار نے جو عوام کو خواب دکھایا تھا عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ عوام جمہوری طریقے سے ان کا احتساب کرے گی اور PTI کے امیدوارں کو مسترد کر دے گی۔ ہم آزاد حیثیت سے بلدیاتی الیکشن لڑ رہے ہیں۔دوستوں کی مشاورت کے ساتھ بعد میں فیصلہ کریں گے یہ بات سابق ممبر سردار عبدالرشید خان کھوسہ اور عبدالرحیم خان کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہم اپنے گروپ کے دوستوں کی مشاورت کے ساتھ اپنا پینل تشکیل دیں گے۔عوام کی خدمت کرنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔عوام کے تعاون سے منتخب ہو کر یونین کونسل کی تقدیر بدلیں گے اور عوام کی توقعات پر پورے اتریں گے۔

شیڈول جاری 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -