اوچشریف: سرکاری اراضی پر بااثر افراد  قابض‘ مختلف فصلیں کاشت‘ نشاندہی  کے باوجود پراسرار طور پرخاموش 

اوچشریف: سرکاری اراضی پر بااثر افراد  قابض‘ مختلف فصلیں کاشت‘ نشاندہی  کے ...

  

اوچ شریف(نمائندہ پاکستان) محکمہ ریونیو  سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرنے میں ناکام نئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر سے  لوگوں نے بہت (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

امیدیں جوڑ رکھی تھیں کہ وہ سرکاری املاک سے قبضہ مافیا کو بے دخل کرکے قومی خزانے کی حفاظت کریں گے لیکن مذکور لوگوں کے ذہنوں میں کئی سوالات کو جنم دینا شروع کردیا ہے کہ موضع سکھیل جو کہ اربن ایریا ہے جہاں سینکڑوں ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور  گندم اور رایا کی فصلیں کاشت کر رکھی ہیں محگمہ ریونیو کو بار بار باور کرایا گیا نشاندہی کی گئی لیکن ان مافیا کیخلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی بلکہ مذکوران قبضہ مافیا کو متعلقہ پٹواری محمد عارف اور علاقہ  گرداور نے فصل اٹھانے کی حامی بھر لی ہے اور ان سے باقاعدہ حصہ لینے کا معاہدہ کر لیا ہے اسی طرح قبضہ مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے سرکاری زمینوں کا سودا کیا ہوا ہے قبضہ مافیا نے  موضع سکھیل  جہاں پر ہزاروں کینال سرکاری اراضی موجود ہے اور اس پر کافی تعداد میں لوگوں نے ناجائز قبضے کر کے گندم اور رایا کی فصلیں کاشت کررکھی ہیں قومی خزانے کو کروڑوں کانقصان پہنچا رکھا ہے ذوالفقار احمد شوکت بلوچ محمد مراد بلوچ محمد سعید بلوچ یزداں بلوچ اظہرپٹھان اور محمد فیاض کیچی وغیرہ قابض ہیں انہوں نے ٹیوب ویل اور مکان تعمیر کر رکھے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -