چونگی نمبر 9: 36انچ کی سیوریج لائن پر کراؤن فیلیئر‘ ہنگامی اقدامات شروع 

چونگی نمبر 9: 36انچ کی سیوریج لائن پر کراؤن فیلیئر‘ ہنگامی اقدامات شروع 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) چونگی نمبر 9 ڈسپوزل سٹیشن کی مسلسل 4 روز بجلی منقطع رہنے کا معاملہ،شہر کے اہم، مصروف چوک پر کران فیلئیر کا واقعہ رونما ہوگیاچونگی نمبر 9 چوک(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 پر 36 انچ قطر کی سیوریج لائن پر ہونے والے کراؤ ن فیلر کے نتیجہ میں کئی فٹ گہرا اور چوڑا گڑھا پڑ گیا۔ واضع رہے کہ متاثرہ سیوریج لائن چونگی نمبر 6 سے بوسن روڈ کے دونوں اطراف کے علاقوں کی نکاسی کا ذریعہ ہے جس پر کراؤن فیلر کے باعث وزیر ٹاؤن،عثمان آباد، آفیسرز کالونی،پیر خورشید کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں سیوریج مسائل کا خدشہ بڑھ گیا ہے اس ضمن میں ایم ڈی واسا قیصر رضا کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیوریج نارتھ ڈویژن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کران فیلیئر کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، انھوں نے عملہ کو ہدایت کی ہے کہ اہم چوک ہونے کے پیش ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اقدامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -