معاشرے کی تشکیل‘ شناخت میں سپورٹس کا اہم کردار‘ جلیل الرحمن 

  معاشرے کی تشکیل‘ شناخت میں سپورٹس کا اہم کردار‘ جلیل الرحمن 

  

ملتان (نیوز رپورٹر)چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹر جلیل الرحمن ترین نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل اورشناخت میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔کھیلوں کی بدولت معاشرے کو ذہنی اور جسمانی طورپر چست اور توانا افراد میسر آتے ہیں جو اپنی صلاحیت سے ملک وقوم کو ترقی سے بہرہ مند کرتے ہیں۔ کھیلوں میں دلچسپی اور لگا کا تناسب ایک معاشرے یاقوم کی مثبت اندازِفکر کو بھی ظاہر کرتاہے جس سے ہمیں کھیلوں کی ہمہ جہت اہمیت کا اندازہ ہوتاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میپکو لان ٹینس کورٹ میں منعقد ہونے والے 49ویں آل پاکستان واپڈا انٹریونٹ لان ٹینس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 سروس کرکے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا اور کہا کہ میپکو کو آل پاکستان واپڈا انٹریونٹ لان ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی ملنا اعزاز ہے۔ سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈ عبدالرزاق گل نے اس موقع پر کہا کہ لان ٹینس میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرکٹ یا ہاکی کے برابر نہیں ہے۔ واپڈا لان ٹینس کے فروغ کے لئے ہرممکن کوشش کررہاہے اور یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ملکی رینکنگ کے بیشتر کھلاڑی واپڈا سے وابستہ ہیں اور خواتین میں میپکوکی ٹینس کھلاڑی پاکستان نمبر ون ہیں جبکہ مردوں میں نمبرون کھلاڑی محمد عقیل کا تعلق لاہور سے ہے۔ لان ٹینس کے فروغ میں واپڈا سپورٹس بورڈ اہم کردار اداکررہاہے۔صدر میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن خالد محمود اور نائب صدر وقاص مسعود چغتائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میپکو کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ چھٹی بار سالانہ آل پاکستان واپڈا انٹر یونٹ لان ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے۔سپورٹس ایسوسی ایشن اس ایونٹ کو بہتر ین طریقے سے منعقد کروانے گی اور شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ نے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہرممکن وسائل کے ساتھ کھلاڑیوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ کسی بھی معاشرے کو جانچنے کے لئے کھیلوں کو مثال بناکر پیش کیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کی ٹیم میں زیادہ ترمیپکو کے کھلاڑیوں کی شمولیت اور بہترین کارکردگی کے مظاہرے سے کمپنی کا نام روشن ہواہے۔ میپکو کے تمام کھیلوں کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچز سے توقعات وابستہ ہیں کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حیدر عثمان اٹھنگل اور سپورٹس کوآرڈی نیٹر رضیہ سلطانہ نے کہا کہ لان ٹینس ٹورنامنٹ 17مارچ2022 تک جاری رہیگا جس میں میپکو (ملتان)، لیسکو(لاہور)، فیسکو(فیصل آباد)، گیپکو(گوجرانوالہ)،ا ئیسکو(اسلام آباد) اور واپڈا ہائیڈل کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز، وویمنز اور آفیسرز کی ٹیموں کے مابین مقابلے ہوں گے۔ میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن نے چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹر جلیل الرحمن ترین اور بورڈ ڈائریکٹرزاختر حسین بھٹہ اورسلیم بخاری کا پرتپاک استقبال کیا اور ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔ بعدازاں چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرنے سروس کرکے آل پاکستان واپڈا انٹریونٹ لان ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔تقریب میں ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن لیاقت علی میمن،فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز جمشید نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی میاں سہیل احمد، ڈائریکٹر میراڈ سہیل بھٹی، ایکسین ممتازآبادڈویژن ریحان چوہان، ایکسین موسی پاک ڈویژن وسیم اختر، ایکسین سٹی ڈویژن ساجد حسین گوندل، ایڈیشنل ایکسین سول ورکس ڈویژن را محمد افضل، ایس ڈی اوز تاج محمود قمر، محمد عارف سیال، اکرام سیال، محمد اکرم اور دیگر افسران و ملازمین کی بڑی تعدادبھی موجود تھی۔

ٹینس ٹورنامنٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -