واسا بجلی کنکشن منقطع، پورے شہر میں 5روزسے واٹر سپلائی بند

  واسا بجلی کنکشن منقطع، پورے شہر میں 5روزسے واٹر سپلائی بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     ملتان (سپیشل رپورٹر)ایک ارب 30کروڑ روپے  سے زائد کی نادہندگی پر واسا ملتان کے بجلی کنکشن بدستور منقطع۔بجلی منقطع ہونے پر شہر بھرکے 84ٹیوب ویل اسٹیشنوں سے پورے شہر کو واٹر سپلائی گزشتہ پانچ روز سے بدستور بند،25ڈسپوزل اسٹیشنوں پر بھی ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود سیوریج لائنوں کے کراؤن فیلر کا سلسلہ شروع ہوگیا۔میپکو کا نادہندگی کی رقم ادا نہ کرنے تک واسا کو بجلی کی بحالی بارے کورا (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
جواب،شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے والے 65واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بند کردیئے گئے۔۔تفصیل کے مطابق میپکو انتظامیہ نے ایک ارب 30کروڑ روپے سے زائد کی نادہندگی پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) ملتان کے بجلی کنکشن منقطع کردیئے جو تاحال بحال نہیں ہوسکے جس کے باعث واسا کے 84ٹیوب ویلوں سمیت 65واٹر فلٹریشن پلانٹ بدستور بند پڑے ہیں جس کے نتیجہ میں گزشتہ پانچ روز سے واسا صارفین اور شہریوں کو پانی کی فراہمی نہیں ہوسکی۔ اسی طرح25ڈسپوزل اسٹیشنوں کی بجلی بند ہونے سے نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور سیوریج لائنوں پر پریشر بڑھنے سے ان پر کراؤن فیلر زہونا شروع ہوگئے ہیں۔ تاہم دوسری جانب واسا صارفین نے اتنی بڑی مالی بد انتظامی کے باعث فراہمی ونکاسی آب نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔