عمران خان کی کرپٹ ٹولے کیخلاف جدوجہد سیاسی تاریخ کا روشن باب، وزیراعظم آزاد کشمیر 

عمران خان کی کرپٹ ٹولے کیخلاف جدوجہد سیاسی تاریخ کا روشن باب، وزیراعظم آزاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قوم وزیراعظم پاکستان عمران خان کیساتھ ہے، کشمیریوں کے محسن،آزاد خارجہ پالیسی کے خالق اور پاکستان کی ترقی کی علامت عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ریت کی دیوار ثابت ہو گی،آج کا پاکستان ترقی کی سمت پر گامزن جبکہ متوسط طبقے کیلئے روشن کل کی علامت ہے۔قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح پاکستان کو غلامی کی دلدل میں دھکیلنے والا طبقہ ملک کو پھر اندھیرے میں دھکیلنے کیلئے پر تول رہا ہے مگر انہیں ناکامی ہو گی۔کل کا مورخ یہ لکھنے پر مجبور ہو گا کہ کس طرح عمران خان نے ملک کو دلیرانہ انداز میں لیڈ کرتے ہوئے غیروں کی غلامی سے نکالا۔آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کے خلاف عمران خان کی تاریخی جدوجہد پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، پاکستانی قوم کو غلامی کی دلدل میں دھکیلنے اور قومی سوچ کو غلامانہ سوچ میں بدلنے والے پرانے حربے آزمانہ چاہتے ہیں مگر ان کو ناکامی کے سوا کچھ نہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک اور قوم کو حضرت قائداعظم اور حضرت علامہ اقبال کے افکار و نظریات کے مطابق ایک باوقار ملک اور فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں اور ان کا یہی کام انٹرنیشنل لابی اور ملک میں سیاہ رات مسلط کرنے والے کرپٹ ٹولے کو ہضم نہیں ہو رہا مگر تمام سازشیں ناکام ہونگی اور عمران خان سرخرو ہونگے۔
وزیراعظم آزادکشمیر