پیکا کی مبینہ خلاف ورزی  وزیراعظم کیخلاف ایف آئی  اے میں درخواست جمع

  پیکا کی مبینہ خلاف ورزی  وزیراعظم کیخلاف ایف آئی  اے میں درخواست جمع

  

 اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کی مبینہ خلاف ورزی پر تحریری درخواست جمع کرادی گئی۔پیپلز پارٹی کیرکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے بھائی مسعود خان مندوخیل نے وزیراعظم کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے آصف زرداری اور بلاول کے خلاف نازیبا اور دھمکی آمیز بیان دیا، وزیر اعظم کا بیان پیکا  کے سیکشن 11 کے زمرے میں آتا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بیان موجودہ حکومت کے پیکا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اس معاملے پر از خود نوٹس لیں۔

درخواست جمع

مزید :

صفحہ اول -