نوازشریف کا فیصلہ میرا فیصلہ ہوگا،عابد رضا نے تحفظات کی خبریں مسترد کر دیں 

  نوازشریف کا فیصلہ میرا فیصلہ ہوگا،عابد رضا نے تحفظات کی خبریں مسترد کر ...

  

 اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا نے مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق میں تعاون پرتحفظات کی خبرویں مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف کا فیصلہ میرا فیصلہ ہوگا۔ اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا نے حکومتی جماعت کے ترجمان ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق میں تعاون پر کسی تحفظ کا اظہار نہیں کیا اس سلسلے میں نواز شریف کا فیصلہ عابد رضا کا فیصلہ ہو گا۔

عابد رضا

مزید :

صفحہ اول -