گھبرانا نہیں ہے‘  کے ٹریلر  نے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی

  گھبرانا نہیں ہے‘  کے ٹریلر  نے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی

  

کراچی(پ ر)معروف  فلم پروڈکشن ہاوس  جے بی فلمز نے مشہور ستاروں  پر مشتمل فلم  ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا ٹریلر جاری کردیا۔ ٹریلر پچھلے ٹیزر  کے مقابلے میں کہانی کے بارے میں بہت زیادہ  بیان کرتا ہے۔ جیسا کہ آفیشل کلپ میں دیکھا گیا ہے، کئی کرداروں کی اپنی الگ پہچان ہے  لیکن وہ پلاٹ کے لیے ضروری ہیں۔ اس فلم میں بہت سے سپر اسٹارز ہیں جن میں صبا قمر، زاہد احمد، سید جبران، سہیل احمد، نیئر اعجاز، افضل خان(ریمبو)  اور سلیم معراج دیگر معزز اداکاروں کے ساتھ شامل ہیں۔  اس فلم کے ڈائریکٹر ثاقب خان ہیں، جسے جمیل بیگ اور حسن ضیاء نے پروڈیوس کیا ہے،کہانی حسن ضیاء،  ثاقب خان اور محسن علی نے تیار کی ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -