پاکستان میں پہلی یورپین کا ار 2008PEUGEOTمتعارف کرادی گئی 

 پاکستان میں پہلی یورپین کا ار 2008PEUGEOTمتعارف کرادی گئی 

  

 ٍٍ       کرا چی (اسٹاف رپورٹر)گاڑیاں بنانے والی معروف یورپین کمپنی PEUGEOTنے اپنے شرکت دارلکی موٹر کارپوریشن کے ساتھ ملکر پاکستان میں باضابطہ طورپر اپنے آپریشنز کا آغاز کردیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں پہلی بار 1200سی سی SUVگاڑی 2008کے نام سے متعار فکرائی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت ابتدائی طور پر ملک کے چھ بڑوں شہروں میں آٹھ 3Sڈیلر شپ اور جدید ترین کار اسمبلی پلانٹ کے ساتھ PEUGEOT برانڈ کی گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔ اس موقع پر PEUGEOTکی سی ای او، لنڈا جیکسن نے کہا کہ ہم اس شراکت داری اور پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھنے پر بہت خوش ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب کوئی یورپی کار پاکستان میں تیار کی جائے گی اور ہم لکی موٹرز کے ساتھ مل کر ملک میں روزگار، لوکلائزیشن اور مقامی آٹوموٹیو انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کیلئے پر عزم ہیں انٹرنینشنلائزیشن پر PEUGEOT کی خاص توجہ مرکوز ہے، پاکستان میں Bاور Cسیگمنٹ SUVمیں ہمارے لیے بہترین مواقع موجود ہیں جبکہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے موجود قوانین ہماری حکمتِ عملی کے عین مطابق ہیں۔لکی موٹر زکے سی ای او آصف رضوی نے کہاکہ لکی موٹرز ملک میں مقامی طورپر تیارکردہ پہلا یورپی برانڈ PEUGEOTمتعارف کراکرپاکستان کے آٹو موٹیومنظر نامے کو تبدیل کرنے کیلئے تیارہے۔ ہم PEUGEOTکے ساتھ شراکت داری کیلئے بہت پرجوش اور Stellantisکے ساتھ منسلک ہونے کے منتظرہیں جوکہ مستقبل کی نقل وحرکت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ پاکستان اپنی 22کروڑ آباد ی کے ساتھ آٹو مینوفیکچررزکوایک بہترین موقع فراہم کرتاہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے گاڑیوں کی مارکیٹ میں انقلاب لائے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ اسٹیلنٹس(Stellantis) اپنے 14مشہورومعرو ف برانڈز کو ملک میں متعارف کرواکرپاکستان کی آٹوموٹیومارکیٹ میں انقلاب لے آئے گا۔ لکی موٹرز کو پاکستان میں ملٹی برانڈ ڈمینوفیکچرنگ اور ڈیلرز رکھنے والی پہلی کمپنی بننے پر فخرہے۔ ہمیں اس مہم جوئی کاآغاز کرتے ہوئے پاکستانی صارفین کیلئے بہترین گاڑیاں متعارف کرانے پر خوشی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ہم بامعنی شراکت اور سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں جو پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -