سکھر،شہر میں مضرصحت پان پراگ گٹکے کی کھلے عام فروخت  

    سکھر،شہر میں مضرصحت پان پراگ گٹکے کی کھلے عام فروخت  

  

سکھر(اسٹاف رپورٹر)سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں مضرصحت پان پراگ گٹکے کی کھلے عام فروخت،نوجوان نسل منہ گلے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا، شہری و سماجی حلقو ں میں تشویش کی لہر، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی و رشوت کے عیوض پرسرار خاموشی کے باعث سکھر کے مختلف علاقوں نیو گوٹھ،نیو پنڈ،مائیکرو کالونی،پرانہ سکھر،قریشی گوٹھ،سائیٹ ایریا،سوسائٹی،بیراج روڈ،شمس آبادو دیگر مقامات پر پولیس کی سرپرستی میں گٹگا،منشیات،شراب و دیگرمضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری ہے،مضر صحت اشیاء کی فروخت اور اسکے استعمال کی وجہ سے سماجی برائیوں کی لت میں مبتلا ہو کر شہر سکھر کے ہزاروں نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے سکھر میں مضر صحت سماجی برائیوں کے بڑھتے ہوئے کاروبار اور بڑے پیمانے پر نوجوان نسل کے مبتلا ہونے پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے والدین سمیت شہریوں نے پان پراگٹکے، شراب، منشیات کی کھلے عام فروخت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی سکھر،سکھر ریجن،ایس ایس پی سکھر،کمشنر سکھر و دیگر متعلقہ محکموں سے نوٹس لیکر شہر سکھر سے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرکے نوجوان نسل کو بچانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -