تحریک عدم اعتماد نے نیازی کے ہوش اڑا دیئے ہیں، شازیہ مری 

    تحریک عدم اعتماد نے نیازی کے ہوش اڑا دیئے ہیں، شازیہ مری 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک نے نیازی کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔اتوارکوجاری کردہ ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اپنے وزیر سرور خان کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینا بند کرے، ہم نے عمران خان کی دھمکی نوٹ کر لی ادارے بھی ریکارڈ پر رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست وفاقی وزیر کی جانب سے دہشتگردی کی کھلی دھمکی دینے کا فوری نوٹس لے، اس وزیر پر دہشت گردی کا پرچہ کاٹ کر فورا قانون کی گرفت میں لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بم سے اڑانے کی بات کرنا مذاق کی بات نہیں ہے، ہم دہشتگردی کے نقصان بھگت چکے ہیں اور آج بھی نشانے پر ہیں، صرف وزیر اعظم ہی نہیں ان کی کابینہ بھی مکمل پاگل ہو گئی ہے۔ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاکہ پاگل وزیر اعظم اور ان کی کابینہ ملک کیلئے خطرہ بن رہی ہیں، وزیر اعظم بندوق اور ان کے وزرا خودکش بمباروں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک نے نیازی اینڈ مافیا کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -