کراچی،بھرتی کے لئے دوڑ کے دوران نوجوان جاں بحق 

   کراچی،بھرتی کے لئے دوڑ کے دوران نوجوان جاں بحق 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں دوڑ کے دوران 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں  بھرتی کے دوران دوڑتا نوجوان گر کر بے ہوش ہوگیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔پاکستان ٹیسٹنگ سروس کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ عبدالمجید محکمہ پولیس سندھ میں گریڈ 5 کی ملازمت پر پولیس کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لیے اتوارکی صبح پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد پہنچا تھا۔لیاقت آباد کے رہائشی عبدالمجید کو بھرتی کے سلسلے میں دوڑ کے لیے ساڑھے 8 بجے کا ٹائم دیا گیا تھا۔عبدالمجید دوڑ کے دوران بے ہوش ہو گیابے ہوش نوجوان کو مقامی طور پر طبی امداد دی گئی مگر اس دوران ہی وہ انتقال کر گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عبدالمجید کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریب ہی واقع مرشد اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے وہاں پہنچنے پر اس کی موت کی تصدیق کر دی۔پولیس حکام نے بتایا کہ لاش سول اسپتال منتقل کرکے مرحوم کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -