نو مولود بچی کو چلتی ایمبولینس سے پھینکنے والی ماں گرفتار 

   نو مولود بچی کو چلتی ایمبولینس سے پھینکنے والی ماں گرفتار 

  

 کراچی(اسٹا ف رپورٹر)کراچی پولیس نے نو مولود بچی کو سڑک پر پھینکنے والی ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق 11 مارچ کو کراچی کے فرئیر روڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سڑک پر ایک نومولود بچی کی لاش ملی تھی۔پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی عمل میں لانے کے بعد بچی کی نعش کو چھیپا سرد خانہ میں رکھوا دیا گیا تھا۔پولیس شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے میں ملوث افراد تک پہنچ گئی۔تفتیشی پولیس افسر نے بتایاکہ واقعے میں کوئی اور نہیں بچی کی ماں ہی ملوث نکلی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نیہا نے دہلی کالونی میں واقع نجی اسپتال کی ایمبولنس کے اندر ہی بچی کو جنم دیا تھا اور اسی ایمبولنس سے چوہدری خلیق الزماں روڈ پر نومولود بچی کو پھینک کر فرار ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -