کراچی: پولیس مقابلہ، ملزم عمران لمبا ساتھی سمیت گرفتار

کراچی: پولیس مقابلہ، ملزم عمران لمبا ساتھی سمیت گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں محمد شاہ قبرستان کے قریب پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم عمران لمبا سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں محمد شاہ قبرستان کے قریب پولیس اور منشیات فروشوں میں مقابلہ ہوا ہے۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے زخمی منشیات فروش سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت انتہائی مطلوب منشیات فروش عمران عرف لمبا اور اس کے ساتھی کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق منشیات فروش عمران لمبا کے خلاف 20 مقدمات درج ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -