صورتحال انتہائی سنگین، تباہی، سرکار ملک کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہے: پیپلز پارٹی 

صورتحال انتہائی سنگین، تباہی، سرکار ملک کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہے: پیپلز ...

  

       اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تباہی سرکار ملک کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہے، ملک کو آئینی و سیاسی بحران کی طرف نہ لے جائیں صورتحال اس وقت سنگین ہے،عمران خان اور اس کے وزرا ء جو زبان استعمال کر رہے ہیں اس طرح ہم نہیں کریں گے،عمران خان  اور اس کے وزرا ء بوکھلا گئے ہیں،اوور سیز پاکستانی پہلے تو عمران خان سے فارن فنڈنگ کا حساب لیں،عمران خان نے جو چندے لیے وہ کہاں خرچ ہوئے،وزیراعظم اور وزرا ء گولیوں اور بم دھماکوں کی دھمکیاں دے کر کیا پیغام دے رہے ہیں،  یہ فرار ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت وقت کے قدم ڈگمگا  گئے ہیں،سیاسی مقابلہ کرنے کے بجائے گالیاں اور دھمکیاں دے رہے ہیں،ملک کو بحران کی طرف لیکر جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی کے تاریخی عوامی مارچ نے ملک کی سیاست کا رخ تبدیل کر دیا ہے،عوام ان پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام سب دیکھ رہے ہیں اور جانتے ہیں،اوور سیز پاکستانی پہلے تو عمران خان سے فارن فنڈنگ کا حساب لیں،انہوں نے کہا کہ یہ فرار ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں،کچھ نے ٹکٹیں کٹا لی ہیں اور کچھ تیاری کر رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ آخر -