کراچی، ڈائریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ،بچے،بوڑھے سب شامل
کراچی (آئی این پی) شہر قائد میں سرکاری و نجی اسپتالوں میں یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے، ان میں بچے،بوڑھے اور بڑے سب شامل ہیں۔ کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں یومیہ 20 تا 25 مریض اسہال کے آئے ہیں جبکہ سول اسپتال میں 25 سے 30 مریض اور قومی ادارہ برائے اطفال میں 40 فیصد کیسز آئے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مریض میں الٹی،موشن اور تیز بخار کی شکایت ہوتی ہے، ایسی صورت میں جسم میں نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے۔ ماہرین صحت نے بتایا کہ ڈائریا کی وجہ سے مریض کو فوری اسپتال میں داخل کرنا پڑتا ہے البتہ شہری باہر کے کھانوں سے مکمل پرہیز کریں۔ ماہرین صحت نے بتایا کہ پانی کو ابال کر پینے، سبزہوں اور پھلوں کو دھو کر استعمال کریں اور بار بار ہاتھ دھوئیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ ماہرین صحت نے مزید بتایا کہ او آر ایس کا استعمال بھی جسم میں نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے۔
ڈائریا