اسلام آباد‘ ملزمان کا موٹروے پولیس اہلکاروں پر تشدد‘ 2 زخمی 

  اسلام آباد‘ ملزمان کا موٹروے پولیس اہلکاروں پر تشدد‘ 2 زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس اہلکاروں پر تشدد سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھانہ نصیر آباد میں واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس اہلکاروں کی مدعیت میں درج کرلیا گیامقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ٹول پلازہ پر چند گاڑیاں غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آئیں جس پر روکنے کا اشارہ کیا پولیس نے کھلی باڈی والی گاڑی میں پیچھے بیٹھے افراد کو منع کیا موٹروے کے قانون کے مطابق کھلی باڈی والی گاڑی کے پیچھے بیٹھنا ممنوع ہے اتنا کہنے پر ایک شخص گاڑی سے باہر نکل آیااور ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا ہ موٹروے پولیس پر لاتوں مکوں سے حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو زخمی کردیا مقدمہ کے متن کے مطابق موٹرپولیس کی آنے والی نفری نے 7 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا۔
موٹروے پولیس

مزید :

صفحہ آخر -