وفاقی وزیر مونس الٰہی کا جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلیفونک رابطہ ، سیاسی معاملات پر گفتگو

وفاقی وزیر مونس الٰہی کا جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلیفونک رابطہ ...
وفاقی وزیر مونس الٰہی کا جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلیفونک رابطہ ، سیاسی معاملات پر گفتگو

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وفاقی وزیر مونس الٰہی نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین سے ٹیلیفونک رابطہ  کیا  ، دونوں میں ملکی سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عون چودھری نے علی ترین اور مونس الٰہی کی ٹیلیفون پر گفتگو کرائی، مونس الٰہی نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت بھی دریافت کی ۔ 

 خیال رہے کہ جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے ، اجلاس جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر سہ پہر تین بجے ہوگا ، ترین گروپ کے اجلاس میں سیاسی رابطوں کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -