دوسرا ٹیسٹ،آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروانے کی بجائے دوسری اننگز کا آغاز کر دیا

دوسرا ٹیسٹ،آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروانے کی بجائے دوسری اننگز کا ...
دوسرا ٹیسٹ،آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروانے کی بجائے دوسری اننگز کا آغاز کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروانے کی بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اب تک بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں 148 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور مہمان ٹیم کو 408 رنز کی برتری حاصل ہوئی، آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروانے کی بجائے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں کھیل کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کھلاڑی دھڑا دھڑ آتے رہے اور جاتے رہے، یوں پاکستان  کی پوری ٹیم 148رنز ہی بنا سکی جس میں سب سے زیادہ 36 رنز  بابر اعظم نے بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطرہ خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

 عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا  لیکن عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے ، ان کے ساتھ آنے والے امام الحق بھی قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 20 رنز پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدائی اوورز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور تیسرے نمبر پر آنے والے پولین لوٹنے میں دیر نہ کی اور صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔ ان کے علاوہ فواد عالم صفر بھی نہ توڑ سکے ۔محمد رضوان اور فہیم اشرف بھی ٹیم کو کوئی سہارا فراہم نہیں کر سکے ، 6 اور 4 سکور بنا کر واپس لوٹ گئے ، ساجد خان پانچ سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مسلسل 2روز تک بیٹنگ جاری رکھی تاہم تیسرے روز کے آغاز پر اننگ 556 رنز پر ڈکلیئر کر دی گئی ، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ الیکس 93 رنز کے ساتھ دوسرے ، سٹیون سمتھ 72 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

ان کے علاوہ ڈیوڈن وارنر 36 ، نتھان لیون 38 ، ٹراوس ہیڈ 23 ، کیمرون گرین 28 ، مچل سٹارک 28، پیٹ کیومنز 34 رنز کی اننگ کھیلنے میں کامیاب ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں فہیم اشرف اورساجد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ، نعمان علی اور بابراعظم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

مزید :

کھیل -