مسلم لیگ( ن) نے تحریک عدم اعتماد کے روز شاہراہ دستور پر 20 لاکھ افراد جمع کرنے کا اعلان کردیا

مسلم لیگ( ن) نے تحریک عدم اعتماد کے روز شاہراہ دستور پر 20 لاکھ افراد جمع کرنے ...
مسلم لیگ( ن) نے تحریک عدم اعتماد کے روز شاہراہ دستور پر 20 لاکھ افراد جمع کرنے کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جس میں ان کا مزید کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی نہیں عوام کی تحریک ہے، آج حکومت نے ملک کا جو حشر کیا ہے اگر یہ حکومت رخصت نہ ہوئی تو ملک کو دوبارہ درست راستے پر لانا مشکل ہوجائے گا۔

"ایکسپریس نیوز "کے مطابق  احسن اقبال نے کہا کہ آج ملک کی تمام سیاسی و جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی اور آئین و عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے متحد ہیں، ملک سے بیرونی سرمایہ کاری بھاگ گئی ہے آج پورا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ہے  4 سال مکمل ہونے کے بعد معیشت ناکامی کا منظر  پیش کررہی ہے۔ عمران نیازی 20 ہزار ارب کے قرضے لے چکے ہیں سارے قرضے خسارہ پورا کرنے میں جھونک دیئے ہیں۔

مسلم لیگ( ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جتنے سکینڈل اس حکومت کے آئے اتنے ملکی تاریخ میں نہیں آئے، پی ٹی آئی کی کرپشن کا پلڑا بھاری ہے کیونکہ تمام مافیاز کے نمائندے کابینہ میں بیٹھے ہیں اور ہر مافیا عمران خان کا ڈونر ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -