تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے کے فیصلے پر( ن) لیگ بھی میدان میں آگئی، بڑا فیصلہ

تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے کے فیصلے پر( ن) لیگ بھی میدان میں آگئی، بڑا ...
تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے کے فیصلے پر( ن) لیگ بھی میدان میں آگئی، بڑا فیصلہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے جلسے کے روز ہی اسلام آباد  میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

"جیونیوز" سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے جلسے کےدن مسلم لیگ (ن) نے بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے حمزہ شہباز نےلاہور کے  تمام ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس پیر کو طلب کیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک جلسے پرپارٹی عہدیداروں سے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -