وزیراعظم کا حافظ آباد میں جلسہ لیکن دراصل کن لوگوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں؟ ویڈیو بھی سامنے آگئی 

وزیراعظم کا حافظ آباد میں جلسہ لیکن دراصل کن لوگوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ...
وزیراعظم کا حافظ آباد میں جلسہ لیکن دراصل کن لوگوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں؟ ویڈیو بھی سامنے آگئی 
سورس: Twitter/@PakPMO

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان  کے حافظ آباد میں جلسے کیلئے پٹواریوں اور سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں جبکہ جلسہ کے لیے جانیوالے دیہاڑی دار مزدوروں کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

جیو نیوز کے مطابق  حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین کی ضلعی انتظامیہ نے پٹواریوں کی ڈیوٹی لگائی جبکہ گجرات، شیخوپورہ کے پٹواری اور سرکاری ملازمین کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ڈیوٹی چارٹ میں پٹواری، سرکاری ملازمین کوگاڑیاں اور شرکا کوجلسہ گاہ تک پہنچانے کا ٹاسک دیاگیا۔

ادھر 800 روپے پر  دیہاڑی کرنیوالے جلالپور سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جنہیں جلسے میں لایا گیا تھا۔ انہوں نے ویڈیو بنانے سے بھی روکنے کی کوشش کی اور مسکراتے رہے۔