لباس پر تنقید کرنے والوں کو اداکارہ سمانتھا نے کرارا جواب دیدیا
ممبئی (ویب ڈیسک) جنوبی بھارت کی سپر سٹار سمانتھا رتھ پرابھو نے ایک سخت مؤقف پر مبنی پیغام کے ذریعے ٹرولنگ کرنے والوں کو پھرپور جواب دے دیا۔
انسٹاگرام سٹوری پر فیملی مین ٹو کی اداکارہ، جنہیں حال ہی میں ممبئی میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو میں قابل اعتراض لباس پہننے پر کافی تنقید کا سامنا رہا، کا کہنا تھا کہ خواتین کو ان کی پسند کے لباس پر تنقید کا نشانہ بنانا، عجیب سی بات ہے۔انہوں نے لکھا کہ بطور خاتون مجھے معلوم ہے کہ کسی کو کیسے پرکھا جائے، لیکن ہم خواتین کو ان کے لباس، نسل، تعلیم، سماجی مرتبے، ظاہری حلیہ (شکل و صورت)، جلد کی رنگت اور اس فہرست میں کافی کچھ ایسا ہے جس سے پرکھتے اور جانچتے ہیں۔
سمانتھا نے کہا کہ یہ 2022 ہے، کیا ہم خواتین کو ان کی شرٹ کے دامن اور گلے کے ڈیزائن سے جانچنا بند نہیں کرسکتے اور اس کے بجائے مزید بہتری پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کرسکتے۔