تحریک انصاف کا حافظ آباد میں جلسہ لیکن شرکاء کی تعداد کتنی تھی ؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
حافظ آباد ( ویب ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے حافظ آباد میں وزیر اعظم کے جلسہ کےشرکا کی تعداد کےمختلف دعوے کئے گئے ہیں ۔
پی ٹی آئی کے مطابق سٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور شرکا کی تعداد50ہزار سے زائد تھی جبکہ مختلف ایجنسیوں کی جانب سے تعداد 40ہزار کے قریب بتائی گئی ۔روزنامہ جنگ کے مطابق دوسری جانب ن لیگ نے وزیر اعظم کےجلسہ کو فلاپ شو قرار دیا اور کہا ہے کہ وہ اس حوالےسےآج پریس کانفرنس کریں گے۔